پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے مزید فنڈز جاری

Feb 14, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے لاہور پولیس کے غازی ندیم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل امتیاز حسین کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، غازی اے ایس آئی امجد علی اور شہباز اشرف کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل ظہیر عباس اور کانسٹیبل محمد آصف غازی کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************