آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلئے 08 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلئے 08 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد ارشد کو تھائی رائڈ کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل ذیشان ساجد کو اہلیہ کے بیک بون فریکچر علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری، پی ایچ پی پنجاب کے کانسٹیبل چوہدری عثمان ظفر کو عارضہ سماعت کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر لیاقت علی کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے کانسٹیبل اللہ دتہ اور ڈی جی خان کے اے ایس آئی عاشق حسین شہید کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 70 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد روف یوسف کو علاج معالجے کیلئے 60 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ویلفیئر برانچ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے اور طبی مسائل سے دوچار ملازمین کو ریلیف فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر151)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 14, 2024