پنجاب پولیس کے سپورٹس مین کی ایک اور کامیابی، 14 واں سید منظور حسین میموریل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

Feb 14, 2024
پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی قیادت میں پولیس اتھیلٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کے سپورٹس مین نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار محمد جاوید نے 14 واں سید منظور حسین میموریل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا، لاہور جم خانہ گالف کورس میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس کے گالفرمحمد جاوید نے سخت مقابلے کے بعد 75 گراس سکور کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔
ٹرافی جیتنے کے بعد محمد جاوید سنٹرل پولیس آفس میں سپورٹس برانچ آئے اورچیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیومنٹ اطہر اسماعیل سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل کا پولیس سپورٹس بورڈ کی جانب سے محمد جاوید کو تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ٹورنامنٹ جیتنے پر محمد جاوید کو کیش انعام سے بھی نوازیں گے۔
( روز نامہ جناح)
********************