Feb 14, 2024
لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یومِ شہدا سانحہ فیصل چوک مال روڈ پنجاب پولیس کے تمام شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے ۔انہوں نے کہاکہ بہادر شہیدوں کوسلام پیش کرتے ہیں، پولیس افسران اورجوانوں نے 2017ء میں آج ہی کے دن فیصل چوک مال روڈ لاہور پر جام شہادت نوش کیا، شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہدگوندل،اے ایس آئی محمد امین،ہیڈ کانسٹیل عصمت اللہ، کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویرشامل تھے ۔ آئی جی نے پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیںمزید برآں23 پولیس شہداء کے بچوں میں جونیئر کلرک تقرری کے لیٹرز تقسیم کئے ۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
