پنجاب پولیس کے سپورٹس مین کی ایک اور کامیابی، 14 واں سید منظور حسین میموریل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پنجاب پولیس کے سپورٹس مین کی ایک اور کامیابی، 14 واں سید منظور حسین میموریل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی قیادت میں پولیس اتھیلٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کے سپورٹس مین نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار محمد جاوید نے 14 واں سید منظور حسین میموریل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا، لاہور جم خانہ گالف کورس میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس کے گالفرمحمد جاوید نے سخت مقابلے کے بعد 75 گراس سکور کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔
ٹرافی جیتنے کے بعد محمد جاوید سنٹرل پولیس آفس میں سپورٹس برانچ آئے اورچیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیومنٹ اطہر اسماعیل سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل کا پولیس سپورٹس بورڈ کی جانب سے محمد جاوید کو تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ٹورنامنٹ جیتنے پر محمد جاوید کو کیش انعام سے بھی نوازیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر149)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 13, 2024