آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور پولیس کے غازی ندیم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل امتیاز حسین کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، غازی اے ایس آئی امجد علی اور شہباز اشرف کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل ظہیر عباس اور کانسٹیبل محمد آصف غازی کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مختلف اضلاع سے موصول میڈیکل درخواستوں پر فوری کاروائی کے ذریعے اہلکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر148)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, February 13, 2024