ڈی ایس پیز کا فورس کی ورکنگ میں انتہائی اہم کردار ہے، آئی جی پنجاب

Feb 13, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈی ایس پیز کا پولیس فورس کی ورکنگ میں انتہائی اہم کردار ہے جو سرکل لیول پر فورس کو سپروائزر کرنے کے فرائض سر انجام دیتے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور ایڈمنسٹریشن کو یکساں اہمیت دینے والا ہی کامیاب افسر ہے لہٰذا نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز جرائم کنٹرول، انتظامی امور، پبلک سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ماتحت فورس کی استعدادکار میں اضافے ، ضروریات اور ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے 36 افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے تفصیلات کے مطابق پروموٹ ہونے والوں ڈی ایس پیز میں 01 لیگل، 35 ایگزیکٹو کیڈر انسپکٹرز شامل ہیں جن کے اہل خانہ اور بچوں کو بھی سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

******************