آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے پولیس ملازمین کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلہ میں 13 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد طارق کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل ندیم بشیر کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبلان محمد افضل ثاقب اور حسن عباس کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل فلپ مسیح کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف کو ایک لاکھ روپے دئیے گئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر برانچ فورس کی ہیلتھ سے متعلقہ کیسز پر ترجیحی اقدامات کے ذریعے ریلیف فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر144)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, February 12, 2024