سنٹرل پولیس آفس: ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے 36 افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈی ایس پیز کا پولیس فورس کی ورکنگ میں انتہائی اہم کردار ہے جو سرکل لیول پر فورس کو سپروائزر کرنے کے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور ایڈمنسٹریشن کو یکساں اہمیت دینے والا ہی کامیاب افسر ہے لہذا نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز جرائم کنٹرول، انتظامی امور، پبلک سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ماتحت فورس کی استعدادکار میں اضافے ، ضروریات اور ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے 36 افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے،
تفصیلات کے مطابق پروموٹ ہونے والوں ڈی ایس پیز میں 01 لیگل، 35 ایگزیکٹو کیڈر انسپکٹرز شامل ہیں جن کے اہل خانہ اور بچوں کو بھی سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نئے ڈی ایس پیز کو سپروائزری کیڈر میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے ایس پی یو کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جانبازوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں کو شکست فاش دی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن، اے آئی جی ڈسپلن سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر143)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, February 12, 2024