پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے فنڈز جاری

Feb 11, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر رمیز حیدر کو کیمو تھراپی کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، گجرات پولیس کے کانسٹیبل سکندر بٹ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،جھنگ کے ڈی ایس پی محمد طاہر کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے،لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل شبیر کو اہلیہ کے طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ سرگودھا کے کانسٹیبل منیر حسین مرحوم کے بیٹے کو مصنوعی ہاتھ لگانے کا کیس ڈی ایس پی ویلفیئر پی کیو آر کو تخمینہ رپورٹ کیلئے بھیج دیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************