Feb 10, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ رینجرز اور پاک فوج سمیت تمام اداروں کے بھرپور تعاون پر شکر گذار ہیں، آئی جی نے کہا کہ ووٹرز نے آزادانہ فضا اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا، معمولی لڑائی جھگڑے کے اکا دکا واقعات کے علاوہ کہیں کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا، حالات مجموعی طور پر انڈر کنٹرول اور پرامن رہے، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ساتھ لے کر چلنے پر پابندی کی مہم کامیاب رہی، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں نے پولنگ سٹیشنز کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی ۔
(روز نامہ جنگ)
*********************