آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخوپورہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخوپورہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر142)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, February 11, 2024