آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت،طبی مسائل سے دوچار پولیس ملازمین کی مالی معاونت جاری۔
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 13 لاکھ روپے دے دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر طبی مسائل سے دوچار پولیس ملازمین کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فالج کا شکار کانسٹیبل محسن رضا شاہ کو الیکٹرک بیڈ کی خریداری کیلئے 02 لاکھ 45 ہزار روپے دئیے گئے، اے ایس آئی راجہ شاہد محمود کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل محمد حنیف مرحوم کی اہلیہ کو کینسر، کانسٹیبل غازی اعجاز احمد کو جگر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبل غلام رسول کو ریڑھ کی ہڈی،اے ایس آئی آصف ندیم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، سب انسپکٹر ذوالفقار علی اعوان کو آنکھوں، کانسٹیبل محمد رمضان کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل قیصر عباس خان اور ہیڈ کانسٹیبل سعید احمد کو طبی اخراجات کیلئے01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، نائب قاصد شبیر احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر141)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, February 11, 2024