آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بذریعہ ویڈیو کال ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والے ڈی جی خان پولیس کے جوانوں سے خصوصی گفتگو
ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی ٹیم کے لیئے 05 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بذریعہ ویڈیو کال ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والے ڈی جی خان پولیس کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آپریشن کی بہترین کمانڈ پر آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کے لیئے 05 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو کال پر جوانوں سے آپریشن سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، آئی جی پنجاب نے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے اہلکار شہریار کی جرات و بہادری کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا، آئی جی پنجاب نے شہید کے ورثاء کے لیے تمام مراعات فوری دینے کی ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کی مکمل کفالت کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی اہل خانہ کو زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر140)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, February 11, 2024