آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے قربان لائنز اپارٹمنٹس سمیت مختلف پولیس دفاتر کے دورے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے قربان لائنز اپارٹمنٹس سمیت مختلف پولیس دفاتر کے دورے
پولیس دفاتر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے کہا ہے کہ پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹول پر اپ گریڈیشن کے بعد سمارٹ پولیس اسٹیشنزکی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیاجارہا ہے، دفاتر کی اپ گریڈیشن اور ورکنگ ماحول بہتر ہونے سے فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قربان لائنز اپارٹمنٹس سمیت مختلف پولیس دفاتر کے دورے کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کو ون لاہور پولیس اپارٹمنٹس کی تزئین و آرائش بارے ہدایات دیں، 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی ٹیکنیکل اور ڈی ائی جی وی وی آئی پی سکیورٹی کے دفاتر میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ آفس اور لاجز کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی،ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر نے آئی جی پنجاب کو تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی،بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لوئر مال میں زیر تعمیر سنٹر فار پبلک سیفٹی کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹر فار پبلک سیفٹی میں شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے جدید وسائل اور سہولیات دستیاب ہونگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس دفاتر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ایم ڈی سیف سٹی ڈی آئی جی احسن یونس، ڈی آئی جی ٹیلی ٹرانسپورٹ عمران احمر، ایس ایس پی اسد سرفراز خان، ایس پی ٹیلی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر137)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Saturday, February 10, 2024