Feb 08, 2024
جنرل انتخابات 2024کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے اپنے سکیورٹی انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے ڈیوٹی پوائنٹس سنبھال لئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہونگے، ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ڈولفن، پیرو، پنجاب کانسٹیبلری، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنزکے افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں.
( روز نامہ خبریں)
*********************