Feb 08, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا اور پولیس لائنز میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر سے ملحقہ پولیس فلیٹس کابھی دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلے ایریااور دیگر رومز کا معائنہ کیا اورڈے کئیر سنٹر میں بہترین سہولتوں پر اطمینان کااظہار کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور او راے ایس پی سیدہ شہر بانو نے ڈے کیئر سنٹر کے با رے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈے کیئر سنٹر نجی شعبے کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس فلیٹس کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس فلیٹس کے لئے مناسب پارکنگ کاانتظام ہونا چاہیے۔
(روز نامہ سٹی 42)
******************