عام انتخابات 2024، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کیا۔

عام انتخابات 2024، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے الیکشن2024کی سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اپنا حق رائے دہی بھی استعمال کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے سندر لاہورکے علاقہ میں این اے 128، پی پی 165 کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کیا۔آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر135)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, February 8, 2024