پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کےلئے مزید فنڈز جاری

Feb 07, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر ) لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کے لئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گجرات پولیس کے کانسٹیبل امجد بیگ کو برین ٹیومر کے علاج کے لئے 05 لاکھ روپے ، سی ٹی ڈی سرگودھا کے کانسٹیبل طفیل احمد خان کو اہلیہ کے علاج کے لئے اڑھائی لاکھ روپے ،لاہور کے کانسٹیبل الیاس خان کو گھٹنے کے علاج کے لئے 02 لاکھ روپے ، پی ٹی سی ملتان کے اے ایس آئی غلام قاسم کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے 02 لاکھ روپے ، اوکاڑہ کے کانسٹیبل سلمان یوسف کو عارضہ کینسر کے علاج کے لئے 01 لاکھ روپے اور راولپنڈی کے سب انسپکٹر چوہدری بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کے لئے 70 ہزار روپے دئیے گئے ۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************