آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری۔
لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے کانسٹیبل امجد بیگ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، سی ٹی ڈی سرگودھا کے کانسٹیبل طفیل احمد خان کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے کانسٹیبل الیاس خان کو گھٹنے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ٹی سی ملتان کے اے ایس آئی غلام قاسم کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے کانسٹیبل سلمان یوسف کو عارضہ کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے سب انسپکٹر چوہدری بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کوطبی اخراجات کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر129)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, February 6, 2024