آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت الیکشن سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت الیکشن سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت الیکشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ریجنز اور اضلاع کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی زیر نگرانی پولنگ مواد کی بحفاظت ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،  49 ہزار 956 پولنگ سٹیشنز میں سے 5577 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات ہو گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ الیکشن مانیٹرنگ کیلئے 29 ہزار سے زائد جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے، تمام اضلاع میں الیکشن سکیورٹی، ٹریفک و لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل بھی مکمل کرلی گئی، انتخابی ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ملک دشمن و شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کے لئے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی شرپسند، دہشت گرد عناصر یا خطرناک مجرم کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہیں، سپروائزری افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبائی، ریجنل و ڈویژنل  الیکشن کنٹرول رومز سے تمام سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے اور دنگا فساد اور لڑائی جھگڑے سے انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کاروائی ہوگی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اجلاس میں شرکت کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر128)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 6, 2024