پنجاب پولیس کے2 افسران بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے منتخب

Feb 06, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے ہونہار افسران کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے اور ورلڈ پولیس سمٹ نے دو پاکستانی پولیس افسران ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ڈی آئی جی احسن یونس اور ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کو بین الاقوامی ایوارڈز کیلئے منتخب کر لیا تفصیلات کے مطابق ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ کیلئے 180 ممالک کے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی، ایوارڈ کمیٹی نے سخت ترین سکروٹنی کے بعد پنجاب پولیس  کے افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کو ایوارڈ کیلئے دبئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھی موصول ہو گیا ، ورلڈ پولیس سمٹ دبئی میں دونوں افسران کو عالمی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عالمی سطح پر پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر  افسران کو مبارکباد دی۔ ڈی آئی جی وقاص نذیر، ایس ایس پی رفعت حیدر بخاری، ایس ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی بشری نثار، ایس پی ماہم خان، اے ایس پی سندس اسحاق، اے ایس پی سیدہ شہربانو ورلڈ پولیس سمٹ میں شرکت کریں گے۔

(روز نامہ  جنگ)

*******************