Feb 05, 2024
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے سمن آباد موڑ پر ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گینگ کے سرغنہ ارسلان، احسان عرف زین اور غلام حسین عرف سونو کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ۔سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔تین روز قبل ٹریفک وارڈن سردار نے موٹرسائیکل پر 3 سوار ملزمان کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا تھا‘ملزمان نے بحث و تکرار کے بعد ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی تھی اور فرار ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ سے ٹریفک وارڈن بال بال محفوظ رہا تھا۔
( روز نامہ نوائے وقت)
*********************