انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 07 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈ جاری کر دئیے ہیں ، تفصیلات کے مطابق لیہ کے ہیڈ کانسٹیبل شبیر چانڈیو کو اہلیہ کے لیور کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے ، فیصل آباد کے اے ایس آئی محمد انیس کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے ، راولپنڈی کے سینئر ٹریفک وارڈن آصف محمود کو اہلیہ کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی لاہور کے ایس پی فتح احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے راولپنڈی کے سب انسپکٹر محبوب حسین کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ریفر کر دیا گیا، لاہور کے اے ایس آئی محمد ارشد شاکر کو بازو فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ لاہور پولیس کے کانسٹیبل عامر علی کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ سٹی 42)
********************