دبئی سے 6مطلوب اشتہاری گرفتار‘پاکستان منتقل

Feb 03, 2024

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتارکرکے وطن واپس لے آئی۔  رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ۔ انسپکٹر خالد نواز کی قیادت میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم 6 اشتہاریوں کو دبئی سے لے کر پاکستان پہنچی، گرفتار اشتہاری مجرمان میں حماد شہباز، ابو بکر، امتیاز احمد، محمد رضوان، بلال مصطفٰی اور علی رضا شامل ہیں۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے انٹرپول سے تمام اشتہاریوں کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے،متحدہ عرب امارات پولیس سے کلوز کوارڈینیشن کے ساتھ تمام اشتہاریوں کو گرفتار کیا اور ٹیم پاکستان کیلئے پہنچی۔

(روز نا مہ نوائے وقت)

*********************