پنجاب پولیس الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی

Feb 03, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مکمل پراعتماد اورالیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے،صوبہ بھر میں بیلٹ پیپرز، پولنگ میٹریل کی بحفاظت ترسیل، انتخابی کمپین، ووٹنگ ڈے سمیت الیکشن کے تمام عمل کو شفاف اور محفوظ بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 956 پولنگ سٹیشنز ہیں، سکیورٹی آڈٹ کے مطابق 5577 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 14056 کو حساس جبکہ 30323کو نارمل قرار دیا گیا ہے، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی، صوبائی، ریجنل، ضلعی و ڈویعنل سطح پر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول رومز فعال ہو چکے ہیں، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر23ہزار نئے کیمرے لگائے گئے اور نئے نصب ہونے والے 23 ہزار کیمروں کو 21 شہروں میں زیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس میں شامل کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز سٹاف پولنگ سٹیشنز پر سرگرمیوں اور پیش رفت پر نظر رکھے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************