الیکشن 2024ء کی آمد، پنجاب پولیس کی سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسل
لاہور سمیت صوبہ کے تمام ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر الیکشن 2024ء کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے پنجاب پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی، لاہور سمیت صوبہ کے تمام ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فل ڈریس ریہرسل کے دوران الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ کی، صوبہ بھر میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فل ڈریس ریہرسل اور دیگر اقدامات کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر بنانا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل ہیں، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی الرٹ ہے، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی اور لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر127)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************