پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفئیر کیلئے اقدامات جاری، ڈاکٹر عثمان انور

Feb 02, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعینات 07 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ روپے سے زائد جاری کر نے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عتیق کو بیٹے اور بیٹی کے عارضہ کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈسپلن برانچ کے اسسٹنٹ عبید الرحمان کو اہلیہ اور بیٹے کے عارضہ تنفس کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عرفان کو بیٹے کی ٹانگ کے علاج کیلئے 01 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیم کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
*****************