پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے جاری

Feb 01, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دئیے ہیں۔ انویسٹی گیشن پنجاب کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد صابر رحمان کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، گوجرانوالہ کے اے ایس آئی محمد زبیر کو پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے ڈی ایس پی مہر وسیم افضل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولپور کے سب انسپکٹر شہزاد سرور کو ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کی لیڈی کانسٹیبل سعدیہ نوازش کو ہیپاٹائٹس اور دمہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

******************