Feb 01, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ہیں۔انہوںنے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ فورس کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
******************
