آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یر صدارت الیکشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد، اہم ہدایات جاری کیں

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یر صدارت الیکشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد، اہم ہدایات جاری کیں
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پرامن الیکشن کیمپین اور پولنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کی اشد ضرورت ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امن دشمن عناصر کو پرامن پولنگ کمپیین، الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز پر 23 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، پولنگ اسٹیشنز پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کنٹرول پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہونگے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ جیو ٹیگنگ اینڈ سکیورٹی آڈر کے مطابق پولنگ سٹیشن کلسٹرز پر اضافی نفری تعینات ہو گی، خواتین پولیس افسران سمیت 01 لاکھ 30 ہزار سے زائد نفری سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ  پر زیرو ٹالرنس ہے، بلا امتیاز کارروائی ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اداروں کی مشاورت سے مربوط  سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ انتخابی جلسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگز کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن انتظامات کئے گئے ہیں، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ، سپیشل برانچ سمیت تمام فارمیشنز کو الیکشن سکیورٹی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکشن سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ملتان، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد ریجن کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز نے آئی جی پنجاب کو عام انتخابات کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ میٹریل کی محفوظ ترسیل، پولنگ ڈے سکیورٹی، لاجسٹکس و کمیونیکیشن پلان کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو الیکشن کے پر امن انعقاد و سکیورٹی انتظامات بارے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر  اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر113)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 31, 2024