سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پنجاب کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد صابر رحمان کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، گوجرانوالہ کے اے ایس آئی محمد زبیر کو پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے ڈی ایس پی مہر وسیم افضل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولپور کے سب انسپکٹر شہزاد سرور کو ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کی لیڈی کانسٹیبل سعدیہ نوازش کو ہیپاٹائٹس اور دمہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کو طبی اخراجات کی ادائیگی میں ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر112)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 31, 2024