Jan 31, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کے کام کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے علی الصبح لاہور میں مختلف تھانوں، دفاتر اور خدمت مرکز کے دورے کرکے مکمل ہونے والے کام کی انسپکشن کی۔ آئی جی پنجاب نے غالب مارکیٹ میں ایس پی ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں پاکستان میں بزنس مین افراد کیلئے پہلے پبلک کمیونٹی سنٹر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کہ پبلک کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشن گلبرگ میں فنشنگ ورک کا جائزہ لیا، اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ آئی جی پنجاب نے شادمان میں زیر تعمیر میگا پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا ۔
(روز نامہ جناح)
*******************
