لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کی ایمبیسیڈر ہے، تمام ٹریفک پولیس افسران خوش اخلاقی، فرض شناسی اور خلوص نیت کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ محبت و اعتماد کا رشتہ ہے، انکی بہترین ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ویلفیئر اور پروموشن اقدامات کا صلہ مزید بہتر بہترین کارکردگی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، ٹریفک پولیس دفاتر کو ماڈرن اسٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے 45 سینئر ٹریفک وارڈنز کو رینک لگانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران اور انکے اہل خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
******************
