آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نجی فلاحی تنظیم کے وفد کی ملاقات

Jan 30, 2024

: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نجی فلاحی تنظیم کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، رانا محمد عمران کی قیادت میں آئے اوکاڑہ سے آئے وفد میں انٹرپنیورشپ اور بزنس سٹارٹ اپ کی ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات شامل تھیں،  نجی فلاحی ادارے (کرسٹل ویو) کی جانب سے وفد کے سربراہ نے پنجاب پولیس ویمن کرکٹ ٹیم کو سٹارٹ اپ ٹریننگز کیلئے فنڈ ریزنگ کرکٹ میچ کی دعوت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او اوکاڑہ کو مذکورہ ٹیم کے ساتھ ویمن کرکٹ میچ منعقد کروانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نجی تنظیم نے اوکاڑہ تحفظ مرکز کے اشتراک سے خواتین کو بزنس سٹارٹ اپ کے شارٹ کورسز بھی کروائے ہیں جس سے طالبات کو ڈیجیٹل ورکنگ بارے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ 

(روز نامہ جناح)

******************