آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کے کام کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم
آئی جی پنجاب نے علی الصبح لاہور میں مختلف تھانوں، دفاتر اور خدمت مرکز کے دورے کرکے مکمل ہونے والے کام کی انسپکشن کی۔
لاہور 30 جنوری: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کے کام کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے علی الصبح لاہور میں مختلف تھانوں، دفاتر اور خدمت مرکز کے دورے کرکے مکمل ہونے والے کام کی انسپکشن کی۔ آئی جی پنجاب نے غالب مارکیٹ میں ایس پی ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں پاکستان میں بزنس مین افراد کیلئے پہلے پبلک کمیونٹی سنٹر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کہ پبلک کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشن گلبرگ میں فنشنگ ورک کا جائزہ لیا، اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ آئی جی پنجاب نے شادمان میں زیر تعمیر میگا پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی انسپکشن کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز شادمان کی عمارت جدید معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن اچھرہ کی عمارت میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن اچھرہ میں دستیاب سہولیات کی انسپکشن کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مکمل ہونے والے کام کا معائنہ کیا، فرنیچر سمیت دیگر سہولیات بارے ہدایات دیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن کا مقصد شہریوں کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر و آسان بنانا ہے تمام سپروائزری افسران زیر تکمیل کام کو اپنی نگرانی میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر109)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 30, 2024