پولیس شہدا ءکے(16) اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کی فراہمی

Jan 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا ءکے اہلخانہ کو اپنی چھت کی فراہمی کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے ، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال ریجن کے 16 پولیس شہدا ءکے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آر پی او ساہیوال محبوب رشید ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر ساجد کھوکھر سمیت سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔ساہیوال ریجن کے اضلاع اوکاڑہ ، پاکپتن اور ساہیوال کے 16 پولیس شہدا کے ورثا ءنے تقریب میں شرکت کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کئے۔ اب تک 588 شہدا کے اہل خانہ کیلئے پلاٹس کا انتظام ہو چکا ، 430 کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے جا چکے ہیں جبکہ باقی شہداءکے اہل خانہ کیلئے پلاٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

*****************