آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: غازی افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری
آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 09 اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے غازی افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 09 اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔
لاہور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل فہیم سلیم کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے غازی کانسٹیبل محمد اورنگ زیب کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے زخمی سب انسپکٹر محمد افضل کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی اے ایس آئی طارق محمود اور غازی ہیڈ کانسٹیبل عثمان امانت کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل انیس احمد اور سپیشل برانچ کے کانسٹیبل سید عمران علی شاہ کو طبی اخراجات کیلئے فی کس 01 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود اور غازی کانسٹیبل ارشد علی کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر105)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, January 29, 2024