آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں، پولیس ملازمین کے مسائل سن کراحکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں، پولیس ملازمین کے مسائل سن کراحکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ اور پیشہ ورانہ امور سے متعلقہ معاملات پر بہترین ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے لہذا ملازمین کی جانب سے پیش کی گئی ڈسپلن، ویلفیئر، ریکروٹمنٹ اور سروس امور سے متعلقہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام سپروائزری افسران ماتحت ملازمین کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں اور انہیں درپیش ہر مسئلہ کے حوالے سے ریلیف دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں، پولیس ملازمین و فیملیز کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
شہری زمان حمید کی پراپرٹی سے متعلقہ کیس پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، وہاڑی کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کی پروموشن سے متعلقہ درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کاروائی کی ہدایت کی، سرگودھا کے اے ایس آئی سرفراز احمد کی بیٹے کے علاج کیلئے مالی معاونت کی درخواست ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔کانسٹیبل افتخار احمد مرحوم کے بیٹے کی فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کیلئے بھجوا دی، شہید کانسٹیبل حبیب احمد اور شہید اے ایس آئی محمد دین کے اہلخانہ کی پلاٹس فراہمی کی درخواستیں ترجیحی کاروائی کیلئے ڈی آئی جی ویلفیئر کو بھجوا دیں، سب انسپکٹر صغیر احمد مرحوم کی بیٹی کی بطور جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری کاروائی کرکے رپورٹس بھجوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر104)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 29, 2024