لاہور (کر ائم رپو رٹر) ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی منظوری کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل آصف علی کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے ، ڈی جی خان پولیس کے زخمی کانسٹیبل ثقلین نواز کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے ، رحیم یار خان کے زخمی اے ایس آئی ارشد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اٹک کے غازی کانسٹیبل ساجد علی خان کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ضلع اٹک کے غازی کانسٹیبل سعید الرحمان کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن معاونت کی جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
***************