آئی جی پنجاب کی شہید سب انسپکٹر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی

Jan 28, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور شہید پولیس سب انسپکٹر کی بیٹی کی شادی کیلئے شیخوپورہ پہنچے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے ملے ، بیٹی کی شادی پر مبارک باد دی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا، پھولوں کا تحفہ و سلامی پیش کی۔ آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے ۔ تمام افسران نے دولہا دولہن کو مبارکباد ، تحائف اور سلامی پیش کی ۔ سب انسپکٹر رانا محمد یوسف نے 2015 میں لاہور بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔ شہید کے اہلخانہ میں اہلیہ ،6 بیٹیاں اور 1 بیٹا شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے بیٹی کو باپ کی حیثیت سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

(روز نامہ اوصاف)

***************