ٹریفک وارڈنز 132 کی سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی

Jan 28, 2024

لاہور(نامہ نگار) لاہور ٹریفک پولیس کے 132 وارڈنز کی سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ترقی پانے والے ٹریفک پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رینک لگائے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں مجموعی طور پر 959 ٹریفک پولیس افسران کو میرٹ پر ترقیاں دی گئیں، یہی سینئر ٹریفک وارڈنز مستقبل میں ڈی ایس پی کی 75اور ایس پی کی 10سیٹوں پر پروموٹ ہوں گے۔ ٹریفک پولیس میں ڈی ایس پیز کی سیٹوں پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ جلد منعقد کیا جائیگا ، کارکردگی، سنیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

******************