Jan 28, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیف سٹی "کرائم سٹاپرز" سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، کرائم سٹاپرز سروس کے ذریعے ذمہ دار شہری اپنے ارد گرد جرائم کی روک تھام کیلئے خفیہ اطلاع دے سکیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹی کرائم سٹاپرز پر جرائم کی خفیہ اطلاع دو طریقے سے دے سکتے ہیں ، شہری کرائم سٹاپرز نمبر 033SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کر سکتے ہیں ، سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔ سیف سٹی کرائم سٹاپرز پر کال کرنے والے کا نمبر ظاہر نہیں ہوتا اور رازداری یقینی رہتی ہے۔ "کرائم سٹاپرز" پر منشیات فروشوں، دہشتگردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
********************
