سنٹرل پولیس آفس : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت الیکشن سکیورٹی بارے اہم اجلاس۔
تمام آر پی اوز ، سی پی اوز، ڈی پی اوز، متعلقہ پولیس افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت الیکشن سکیورٹی بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز اسد اعجاز ملہی جبکہ تمام آر پی اوز ، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے الیکشن سکیورٹی، لاجسٹکس، کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن پلان کا جائزہ لیا،فورس مکمل پر اعتماد ہے، پرامن اور محفوظ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ امن متاثر کرنے کی دہشت گردوں، ملک دشمن عناصر کی تمام بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے سیف سٹیز اتھارٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور جیو ٹیگنگ اینڈ سکیورٹی آڈر کے مطابق پولنگ سٹیشن کلسٹرز پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔ خواتین پولیس افسران سمیت 01 لاکھ 30 ہزار سے زائد نفری الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پرامن انتخابات یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی معاونت حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن،ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن مکمل ہے۔ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، ریکارڈ یافتہ اور سماج دشمن عناصر سے ضمانتی مچلکے لئے جا رہے ہیں۔ ڈاکڑ عثمان انور نے کہا کہ حساس علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور فلیگ مارچ کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق ،دفعہ 144 اور اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔ الیکشن میٹیریل کی ترسیل و آمدورفت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ انتخابی جلسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈولفن سکواڈ ، ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ، سپیشل برانچ سمیت تمام فارمیشنز کو الیکشن سکیورٹی کیلئے استعمال کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے صوبہ بھر کی جبکہ آر پی اوز نے اپنے اضلاع میں کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر98)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, January 27, 2024