آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شیخوپورہ آمد ، شہید سب انسپکٹر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شیخوپورہ آمد ، شہید سب انسپکٹر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا، پھولوں کا تحفہ و سلامی پیش کی۔ 
 
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور شہید پولیس سب انسپکٹر کی بیٹی کی شادی کیلئے شیخوپورہ پہنچے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے ملے ، بیٹی کی شادی پر مبارک باد دی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا، پھولوں کا تحفہ و سلامی پیش کی۔ آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے ۔ تمام افسران نے دولہا دولہن کو مبارکباد ، تحائف اور سلامی پیش کی ۔ سب انسپکٹر رانا محمد یوسف نے 2015 میں لاہور بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔ شہید کے اہلخانہ میں اہلیہ ،6 بیٹیاں اور 1 بیٹا شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے بیٹی کو باپ کی حیثیت سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر97)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, January 27, 2024