لاہور (کر ائم رپو رٹر)ا لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عمران کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، ڈیرہ غازی خان پولیس کے کانسٹیبل محمد اجمل مرحوم کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، ریٹائرڈ اے ایس آئی ذوالفقار علی کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر محمد حسین کی اہلیہ کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل نوید اجمل سلہری کو سپائنل کارڈ پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ رحیم یار خان پولیس کے کانسٹیبل نوید انجم کو برین فنگس کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************