آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احاطہ کچہری چونیاں قصور میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احاطہ کچہری چونیاں قصور میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ارشد نامی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احاطہ کچہری چونیاں قصور میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ میں پیشی پر آنے والاایک ملزم قدرت اللہ جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل سلمان سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،دیگر زخمیوں میں سنی، مصباح عرف اللہ وسایا اور حیدر شبیر شامل ہیں۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ارشد نامی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ زخمیوں کوعلاج معالجہ کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا، تھانہ سٹی پولیس اور کرائم سین ٹیم موقع پر موجود ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر89)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 25, 2024