آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوئے آصل رائیونڈ روڈ آمد،
آئی جی پنجاب نے پولیس خدمت مرکز اور تھانہ صوئے آصل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا، تختی کی نقاب کشائی کی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوئے آصل رائیونڈ روڈ آمد، پولیس خدمت مرکز اور تھانہ صوئے آصل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پرایس ایس پی ایم ٹی عاطف نذیر، ایس پی ماڈل ٹاؤن، اے ایس پی گلبرگ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔تھانہ صوئے آصل کی تعمیر کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے 02 کنال زمین فراہم کی ہے،پولیس خدمت مرکز کی تعمیر کیلئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ایک کنال زمین فراہم کی اور پولیس خدمت مرکز اور تھانہ صوئے آصل کی تعمیر کا کام بھی خود انجام دے گی جبکہ نجی ہاؤسنگ ڈویلپرز نے پنجاب پولیس کے 2017ء سے قبل کے شہدا کی فیملیز کو 20 پلاٹس بھی فراہم کئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس دفاتر اور شہداء کے گھروں کیلئے پلاٹس فراہمی کو قابل ستائش قرار دیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر88)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, January 25, 2024