آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عمران کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، ڈیرہ غازی خان پولیس کے کانسٹیبل محمد اجمل مرحوم کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، ریٹائرڈ اے ایس آئی ذوالفقار علی کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر محمد حسین کی اہلیہ کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے  ایک لاکھ روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل نوید اجمل سلہری کو سپائنل کارڈ پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ رحیم یار خان پولیس کے کانسٹیبل نوید انجم کو برین فنگس کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ طبی مسائل سے دوچار کسی پولیس ملازم یا اسکے اہل خانہ کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر86)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 25, 2024