پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر تیار کر لیا،
سافٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہو گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور 25 جنوری: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پنجاب پولیس شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے موثر نفاذ کیلئے مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ایک اور اقدام اٹھایا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر تیار کر لیاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سافٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہو گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سافٹ ویئر ایس ایس پی رفعت بخاری نے ایم ڈی سیف سٹیز احسن یونس کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا، لہذا شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے کہاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تیار کردہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی ٹریس کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا انفرادی سوفٹ ویئر ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب پولیس کی پولیسنگ صلاحیتوں میں یقینی اضافہ ہوگا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر85)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, January 25, 2024